راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ،موٹر ویز بنائیں ،سی پیک دیا ،ان کو سازش کے تحت ہٹا کر ملک دشمنی کی گئی ۔
راولپنڈی میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ کسی کو شکایت ہے کہ شیر شکار کیلئے نہیں نکل رہا ،آٹھ فروری کو لگ پتہ جائے گا ،ہر طرف صرف شیر ہی دھاڑے گا ۔ایک سیاسی لیڈر نے کہا کہ نواز شریف سے مناظرہ چاہتا ہے،ان سے کہتا ہوں کہ آپ نواز شریف کو دعوت دیں آپ کے صوبے کا معائنہ کرے ،وہاں پر مناظرہ بھی ہو گا اور موازنہ بھی ہو گا ،عوام خوب آگاہ ہے کہ کس نے خدمت کی سیاست کی اور کس نے دھوکا دیا ۔