bilawal

ہم نے الیکشن سے بھاگنے کے راستے بند کر دیے،جیالوں کی وجہ سے انتخابات ہو رہے ہیں ،بلاول

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے سب سے پہلے انتخابی مہم شروع کی ،الیکشن سے بھاگنے والوں کو آج جیالوں کی جدوجہد کی وجہ سے الیکشن میں جانا پڑ رہا ہے ۔
پشاور میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ن لیگ اور پی ٹی آئی نے نفرت اور تقسیم کی سیاست کی ،پرانے سیاستدان ملک کو نوے کی دہائی میں دھکیلنا چاہتے ہیں ،آج ایک طرف معاشی بدحالی کا سامنا ہے تو دوسری طرف دہشتگردی سر اٹھا رہی ہے ،سیاسی اختلافات کو ذاتی دشمنی میں بدل دیا گیا ہے ،ہم گھبرانے اور بھاگنے والے نہیں ہیں ،ہمارا دس نکاتی ایجنڈا عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے ،ملک کو بچانے کیلئے الیکشن لڑ رہے ہیں ،پیپلز پارٹی مزدور کسان کی پارٹی ہے تمام کچی آبادیوں کو ریگولرائز کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں ؛ یاسمین راشد عدالت میں پیش ،انتخابی مہم کیلئے 3دن کی مہلت کی درخواست

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں