9 killed

ایران میں 9پاکستانی مزدوروں کا بہیمانہ قتل

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران میں گھر میں گھس کر 9پاکستانی مزدوروں کابہیمانہ قتل ،5زخمی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایران میں مارے جانے والوں کا تعلق علی پور کے مختلف علاقوں سے ہے ،لواحقین کا کہنا ہے کہ وہ ایران میں محنت مزدوری کرتے تھے ۔ایران میں پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ سراوان میں نو پاکستانیوں کے قتل پر گہرا صدمہ ہے ،سفارتخانہ سوگوار خاندانوں کی مدد کرے گا ،پاکستانی قونصلر جائے وقوع اور زخمیوں کی عیادت کیلئے ہسپتال گئے ،ایرانی حکومت سے پاکستانیوں کے قتل پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : سیٹھی کہتا ہے سائفر میں 5فروری تک سزا ہو جائیگی ،عدالت بلا کر پوچھے معلومات کہاں سے ملی ،عمران

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں