’ کراچی (شوبز ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کی ایک بوتل گم ہونے ملازم کو مارنے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں مبینہ طورپر پیر کا دم کیا ہوا پانی تھا لیکن ایک انسان پر انسانیت سوزتشدد کو دیکھتے ہوئے اداکارہ مشی خان بھی برس پڑیں اور کہا ہے کہ ’یہ کوئی شہد کی بوتل ہے جس کے پیچھے سٹاف کو بھی ماررہے ہیں‘۔ اداکارہ مشی خان نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئرکرتے ہوئے کہا کہ راحت فتح علی خان صاحب آپ مشہور زمانہ گلوکار ہیں، آپ کے پاس ان گنت پیسہ ہے اور آپ کی بوتل مجھے لگ رہا ہے یہ کوئی شہد کی بوتل ہے جس کے پیچھے آپ اپنے اسٹاف کو جانوروں کی طرح مار رہے ہیں، آپ کو شرم نہیں آتی، آپ ایسی گھٹیا حرکتیں کرتے ہیں۔ ۔اداکارہ نے کہا کہ آپ کے پاس اتنا پیسہ ہے آپ کی جو بھی شہد کی بوتل غائب ہوئی ہے اس کے بدلے میں آپ 10 کریٹ شہد کی بوتلوں کے خرید سکتے ہیں، اللہ نے آپ لوگوں کو اتنی عزت دی ہے وہ سنبھالی نہیں جا رہی اس ویڈیو کو دیکھ کر تو میں دنگ ہی رہ گئی ہوں۔