سابق گورنراورپی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے والد میاں اظہر کوگرفتارکرلیاگیا

سابق گورنراورپی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے والد میاں اظہر کوگرفتارکرلیاگیا

لاہور (وقائع نگار ) سابق گورنراورپی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے والد میاں اظہر کوگرفتارکرلیاگیا ، یہ دعویٰ حماد اظہر نے کیا جبکہ ان کی پولیس وین سے ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے ۔ ایک پیغام میں حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ان کے والد حلقے میں ریلی کی قیادت کرنا چاہتے تھے مگر پولیس نے ان کے 82 سالہ والد کو گرفتار کر لیا ہے، بزدل لاڈلے اور خوفزدہ حکومت کے حکم پر میرے والد کو گرفتار کر لیا گیا ہے،کارکن اپنے اپنے مقام سے ریلیاں نکالیں۔ حماد اظہر کی جانب سے اپنے پیغام کے ساتھ میاں اظہر کی تصویر بھی جاری کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں