pak iran PC

پاک ایران وزرائے خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس ،دہشتگردوں کیخلاف ملکر کارروائی کرنے پر اتفاق

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں نگران وزیر خارجہ جلیل عباس نے کہا کہ ایران پاکستان کا ہمسایہ اور برادر ملک ہے ،ایرانی وزیر خارجہ اور وفدکو خوش آ مدید کہتے ہیں ،دہشتگردی دونوں ملکوں کا مشترکہ مسئلہ ہے ،ایران کے ساتھ دیرینہ ثقافتی مذہبی اور برادرانہ تعلقات ہیں ،دہشتگردی کیخلاف مشترکہ لائحہ عمل اور کارروائیوں کی ضرورت ہے ۔ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اہم برادرانہ تعلقات ہیں ،اس کی سلامتی ہمارے لیے بڑی اہم ہے ،پاکستان کے ساتھ جغرافیائی تعلقات بھی اہمیت کے حامل ہیں ،مشکلات عارضی ہیں،مسائل حل ہو جائینگے ،دہشتگردی نے دونوں ملکوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : ”صحافیوں اور عوام کو تنقید کی اجازت ہے “عدالت کا ایف آئی اے کو نوٹس واپس لینے کا حکم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں