اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا منشور عوامی معاشی معاہدہ ہے،خود چند ماہرین کے ساتھ مل کر تیار کیا ۔
اسلام آباد میں یونیورسٹی کے طلبا سے مکالمہ میں بلاول بھٹو نے کہا کہ مہنگائی غربت روزگار اور موسمیاتی تبدیلی ملک کے اہم ایشوز ہیں ،معاشی بحران اور موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پاکستان خطرے میں ہے ،ہمیں نچلے طبقے کو سہولتیں دینا ہونگی تا کہ ترقی نچلی سطح سے شروع ہو ،وفاق کے پاس سترہ وزارتیں ایسی ہیں جو ختم کی جانی چاہیئں لیکن نہیں کی جاتیں ۔
یہ بھی پڑھیں : ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل خارج ،اختر مینگل کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی