اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر بارہ امیدواروں کو نوٹس جاری کر دیے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر کارروائی کرتے ہوئے امیدواروں کو نوٹس جاری کر دیے ،ملتان میں رانا قاسم نون،عبدالقادر گیلانی ،علی موسیٰ گیلانی سمیت بارہ امیدواروں کو نوٹس جاری کر دیے ۔اسلام آباد ،ساہیوال اور گوجرانوالہ میں بھی امیدواروں کو نوٹس جاری کیے گئے ۔
یہ بھی پڑھیں : بہاولنگر میں شوکت بسرا کی ریلی ،پولیس کا چھاپہ، متعدد افراد کو گرفتار کر لیا