nawaz sharif

”دال میں کچھ تو کالا تھامجھے سزا دینے والے رخصت ہو گئے“

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ میں بے قصور تھا ،مجھے سزا دینے والے ایک ایک کر کے رخصت ہو گئے ،مجھے سزا دینے والا ایک جج مانیٹر بن کے بھی بیٹھ گیا ۔
انار کلی میں دفتر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ میں سرخرو ہوا ،بے قصور ثابت ہوا ،دال میں کچھ کالا تھا کہ وہ جج بھی چلا گیاجس نے چند ماہ بعد چیف جسٹس بننا تھا،چور کی داڑھی میں تنکا تھا تبھی وہ جج رخصت ہو گئے ،مجھے جان بوجھ کر سزائیں دی گئیں ،سزا دینے والے استعفے دے رہے ہیں اور نواز شریف آپ کے سامنے کھڑا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : صنم جاوید کی ایک اور مقدمہ میں گرفتاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں