کوٹ مومن (مانیٹرنگ ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ نواز شریف تین بار وزیراعظم رہ چکے ،اب بھی چاہتے ہیں کہ بطور وزیراعظم ہی دنیا سے جائیں ،ہم ان کو حساب کے بغیر نہیں جانیں دینگے ۔
کوٹ مومن میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ نواز شریف سن لے ہم اس کو ایسے نہیں جانے دینگے ان کو حساب دینا ہو گا ،ملک کو نواز کی نہیں خوشحالی اور روزگار کی ضرورت ہے ،شریف اور زرداری خاندان نے پاکستان کو جتنا نقصان پہنچایا اتنا تو جاپان کو ایٹم بم نے نہیں پہنچایا ،عوام ان دونوں کو مسترد کر دیں اور اپنی نسلوں کو بہترین مستقبل دیں ۔
یہ بھی پڑھیں : مارکیٹ میں جعلی نوٹوں کی بھرمار،سٹیٹ بینک نے نئے نوٹ لانے کا فیصلہ کر لیا