اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سائفر کیس آئینی اور قانونی طریقے سے ہٹ کر چلایا گیا ،امید ہے کہ عدالتوں سے انصاف ملے گا ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہرنے کہا کہ پوری قوم سے درخواست ہے تحمل اور برداشت رکھیں، یہ سزائے موت بھی سنا دیں تو ہائیکورٹ وہ بھی ختم کر دے گی۔ کارکن تحمل کا مظاہرہ کریں کیونکہ یہ اشتعال دلائیں گے لیکن مشتعل نہیں ہونا، الیکشن پر توجہ دیں، عدلیہ پر اعتماد ہے ، ریلیف ملے گا، سزائے موت بھی دیں تو وہ کالعدم ہو جائے گی، عمران خان دباﺅ یا غصے میں بالکل نہیں ہیں ۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کیس کو آئین اور قانون کے تحت نہیں چلایا گیا ،ملزمان کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا ،عدالتوں پر اعتماد ہے امید ہے کہ انصاف ملے گا ۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان کے وکلا کا سزا کو چیلنج کرنے کا اعلان