aleema khan

”سارا کیس ہی فراڈ تھا ،مجھے جیل میں ڈال دیں “علیمہ خان کا سائفر فیصلے پر سخت ردعمل

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی تحریک انصاف کی ہمشیرہ علیمہ خان کا سائفر کیس میں سزا سنانے پر سخت ردعمل ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ عدالت نے گواہان کے بیانات کروائے لیکن جرح کے وقت فیصلہ دیدیا ،ہم ہائیکورٹ آئے ہیں تا کہ جج ذوالقرنین کو ہٹایا جا ئے،گزشتہ روز ہمارے ساتھ بدتمیزی کی گئی ،عمران خان اور شاہ محمود کے ساتھ جج نے جس طرح بدتمیزی کی اس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ سارا کیس فراڈ تھا ،مجھے جیل میں ڈال دیں لیکن سچ بولنے سے نہیں رکوں گی ،عدلیہ کا کام انصاف دینا ہے،ججز کو اس کام کی تنخواہیں ملتی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : سائفر کیس پر عمران خان کا پیغام

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں