FBR

ایف بی آر کی تنظیم نو ،ڈیجیٹلائزیشن کی منظوری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ریونیو ڈویڑن کی سفارش پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی تنظیمِ نو اور ڈیجٹائزیشن کی منظوری دے دی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کی سربراہی میں کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ کی سربراہی میں بین الوزارتی کمیٹی کی سفارشات پیش کی گئیں،وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گذشتہ اجلاس میں پیش کی جانے والی سمری میں سیر حاصل بحث کے بعد مو¿ثر ردو بدل کیا گیا۔کابینہ اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کی گئی ان اصلاحات کی روشنی میں ریونیو ڈویڑن میں وفاقی ٹیکس پالیسی بورڈ تشکیل دیاجائے گا جو کہ ملک میں ٹیکس پالیسی کی تشکیل، ریونیو کے اہداف کے تعین اور اسٹیک ہولڈرز کے مابین تعاون کے فرائض سرانجام دے گا۔تنظیم نو کے نتیجے میں کسٹمز اور اِن لینڈ ریونیو کے اداروں کو علیحدہ کرکے ان کی سربراہی متعلقہ کیڈر کے ڈائریکٹر جنرلز کو دی جائے گی ، فیڈرل پالیسی بورڈ کی سربراہی وفاقی وزیر خزانہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : الیکشن کمیشن نے ایف بی آر اصلاحات پرنگران وزیراعظم کے ہاتھ باندھ دیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں