nawaz sharif

”ہم نے آئی ایم ایف کو خداحافظ کہا،تبدیلی والے پھر کشکول لے آئے “

ہارون آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قائد ن لیگ نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا ،تبدیلی والے پھر سے کشکول لے آئے ،ملک کو برباد کر دیا ۔
ہارون آباد میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ہم نے بجلی سستی کی جو ہمیں نکال کر مہنگی کر دی گئی ،تبدیلی کے نام پر قوم کا حشر بشر کر دیا گیا ،پاکستان کو دنیا بھر میں تنہا کر دیا ،بجلی گیس کے بلوں نے عوام کی کمر توڑ دی ،آج ہماری حکومت ہوتی تو حالات ہی مختلف ہوتے ،کوئی بیروزگار نہ ہوتا ،مہنگائی اور غربت نہ ہوتی ۔

یہ بھی پڑھیں : صنم جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں