اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی تحریک انصاف کی توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیس میں جیل ٹرائل کخلاف درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے توشہ خانہ اور 190 ملین پاو¿نڈ کیس کی جیل ٹرائل کے خلاف عمران خان کی درخواستیں مسترد کردیں۔بانی تحریک انصاف نے دونوں مقدمات کی سماعتیں جیل میں ہونے کے خلاف درخواستیں دائر کی تھیں کہ یہ سماعتیں جیل سے باہر عدالتی کمپلیکس میں کی جائیں ۔کیس کی سماعت دو رکنی بینچ نے کی جس میں چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری شامل تھے۔
یہ بھی پڑھین : پی ٹی آئی روپوش رہنماﺅں کی جائیداد قرقی کا حکم