shehbaz khosa

بھونڈے کیس میں اتنی بڑی سزا سنا دی گئی ،اس طرح سے ملک نہیں چل سکتا ،شہباز کھوسہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایڈووکیٹ شہباز کھوسہ نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس اپیل میں ایک منٹ کا بھی کیس نہیںہے ،بھونڈے کیس میںاتنی بڑی سزا سنا دی گئی ،پاکستان کو پس پردہ بیٹھ کر چلانے والے لوگوں کو بالغ نظری کی ضرورت ہے ،اس طرح سے ملک نہیں چل سکتا ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز کھوسہ نے کہا کہ ماضی میں تو تحائف کی قیمت بھی نہیں لگائی جاتی تھی ،عمران خان نے سرکاری عملے سے تحائف ڈیکلیئر کرائے تھے ،بھارتی شہری کی کمپنی جو بند پڑی ہے اس کے ذریعے تحائف کی ویلیوایشن کرائی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں : بشریٰ بی بی بھی توشہ خانہ کیس میں گرفتار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں