gohar

کارکن مایوس نہ ہوں اورپرامن رہیں ،سیاسی انتقام کا بدلہ ووٹ کی طاقت سے لینگے ،گوہر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کارکن مایوس نہ ہوں اورپرامن رہیں ،سیاسی انتقام کا بدلہ ووٹ کی طاقت سے لینگے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ اعلیٰ عدالتوں میں توشہ خانہ کی سزائیں برقرار نہیں رہ سکیں گی، تحریک انصاف کے کارکن مایوس نہ ہوں اور پرامن رہیں،یہ فیصلہ ناانصافی نہیں بلکہ ظلم ہے،کسی عدالت نے آج تک ایسا فیصلہ نہیں دیا،عدلیہ پر دباو ہے، اسی قسم کا فیصلہ دینا ہے تونظام عدل کی عالمی رینکنگ میں پاکستان کو 130 نہیں بلکہ 207 پر ہونا چاہیے۔توشہ خانہ کیس میں ہمیں حق دفاع نہیں دیا گیا، وکلا کے ہوتے ہوئے جرح کی اجازت نہیں دی گئی،342 کا بیان قلمبندر کروانے نہیں دیا گیا۔
بیرسٹرگوہرخان نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی کا توشہ خانہ کیس سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں، وہ عدالت جارہی تھیں، ان کی غیر موجودگی میں فیصلہ سنایا گیا،ایسا صرف عمران خان پر دباو ڈالنے کے لیے کیا گیا، یہ کیسز سیاسی انتقام پر مبنی ہیں اور اب وہ اس کا بدلہ ووٹ کی طاقت سے لیں گے، ہائیکورٹ سے جلد اپیل سننے کی گزارش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : بشریٰ بی بی بھی توشہ خانہ کیس میں گرفتار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں