کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانے کی حکمت عملی پر کام شروع کر دیا ،آزاد امیدواروں پر نظریں جما لیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق آصف زرداری نے کہا ہے کہ یہ طے ہے کہ جس جماعت کے پاس اکثریت ہو گی اسے حکومت بنانے کا موقع دیا جائے گا ،آزاد امیدوار سب کیلئے اہمیت اختیار کر جائینگے ،اس بار پیپلز پارٹی پہلے کے مقابلے میں زیادہ نشستیں حاصل کرے گی ،بلاول بھٹو ٹھیک کہتے ہیں کہ کسی کی ماں بہن جیل میں نہیں ہونی چاہیے ،ماضی میں میری بہن کو جیل میں رکھ کر غلط روایت ڈالی گئی ،بلاول اگر وزیراعظم بنا تو کوئی سیاسی قیدی نہیں ہو گا ۔
یہ بھی پڑھیں : ”وکلا برادری نا انصافی کے ساتھ کھڑی ہے “حامد خان نے عطا تارڑ کو کھری کھری سنا دیں