اسلام آباد (وقائع نگار) تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے حوالے سے اہم انشافات ۔
ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں مراد سعید نے کہا کہ چند ماہ قبل بشری بی بی کے خلاف شروع ہونے والی کردارکشی کی مہم سے کچھ ہی دن پہلے خود کو آئین و قانون سے مبراسمجھنے والے ایک سرکاری عہدیدار کے ایلچی نے ان سے ملاقات کی۔ اِس ملاقات میں ان کے سامنے دو راستے رکھے گئے۔ ایک ایسی “ڈیل” کا جو وہ خان صاحب کے پاس لے کر جائیں اور اس پر انہیں راضی کریں اور دوسرا راستہ ایک ایسی دھمکی تھی کہ جِس پر ان کے انکار کے بعد سے عملدرآمد ہورہا ہے اور آج اِس فیصلے کے ذریعے اس کا ایک اور مرحلہ طے کیا گیا ہے (اور یہ اب بھی آخری مرحلہ نہیں ہے)۔
جن حالات کا سامنا بشری بی بی نے کیا ہے یہ کسی عام انسان کے بس کی بات نہیں ہے۔ جوعمر ہمارے معاشروں میں اپنی ذمہ داریوں سے فارغ ہوکر آرام اور سکون سے زندگی گزارنے کی سمجھی جاتی ہے اس عمر میں ایک خاتون نے وہ راستہ چنا جس کی صعوبتیں جھیلنے کا حوصلہ شاید مضبوط ایقان والوں کو ہی عطا ہے۔ وہ جانتی تھیں کہ اس سفر میں انہوں نے صرف کانٹوں پہ چلنا نہیں ہے بلکہ بدبودار جوہڑوں کے باسی اپنے چہروں کا کیچڑ ان کی ذات پر بھی اچھالیں گے اور اس کی مثالیں آپ ان چند ماہ میں دیکھ چکے ہیں۔ قصور صرف اس شخص کا سہارہ بننا کہ جس نے اس ملک کی بہتری کو اپنی زندگی پر مقدم رکھا اور اس کے مقصد کو اپنی زندگی کا مقصد بنانا۔
آج ان فیصلوں کے ذریعے محض ہمیں ہماری اوقات بتائی جارہی ہیں۔ لیکن ہم نے ۸ فروری کو اِن کو ان کی اوقات بتانی ہے۔ جو گھناونی ڈیل بشری بی بی کو خان صاحب کے پاس لے جانے کا کہا گیا اس کی تفصیل میں جانے کے لیے یہ وقت مناسب نہیں مگر اتنا کہہ دوں کہ پاکستانی قوم کو اپنا مستقبل بچانے کا یہ آخری موقع مہیا کرنے کے لیے عمران خان اپنا سب کچھ داوپر لگا چکا ہے اور اس موقع کو گنوانے کا پچھتاوا آپ رہتی دنیا تک نہیں مٹا سکیں گے۔ اگر آپ نے کسی بھی خوف کسی بھی دباو میں آکر، اپنا ووٹ ڈالنے کا حق سرینڈر کردیا تو عمران خان کی عزت اور اس کی زندگی کا قرض آپ کو زندہ درگور کردیگا۔
یہ بھی پڑھیں : باجوڑ میں فائرنگ، آزاد امیدوار ریحان زیب قتل