اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) چیف الیکشن کمشنر کا نگران وزیراعظم کو خط ،الیکشن کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی درخواست ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سکندر سلطان راجہ نے خط میں درخواست کی ہے کہ انتخابات کے پیش نظر ملک بھر میں تین دن کیلئے لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے ،7تا 9فروری تک بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کرنے کی درخواست کی گئی ،نگران وزیراعظم سے متعلقہ اداروں کو اس حوالے سے احکامات جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں ؛ ایران میں قتل 9پاکستانیوں کی لاشوں کی حوالگی