بھارت کا یوم آزادی ’یوم سیاہ ‘ میں تبدیل ،کشمیریوں کو غلام نہیں رکھا جا سکتا

مظفر آباد(وقائع نگار خصوصی)وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ ہندوستان کے یوم آزادی کے موقع پر کشمیری پوری دنیا میں یوم سیاہ منا رہے ہیں،مودی کے ہندوتوا کی وجہ سے انڈیا میں بھی موجود مسلمان غیر محفوظ ہیں،ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر پر جبری قبضہ جاری رکھ کر دنیا کا امن خطرے میں ڈال رکھا ہے،انڈیا نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بد ترین پامالی کی،عالمی برادری مظلوم کشمیریوں کو بنیادی حق خود ارادیت دلوانے میں اپنا موثر کردار ادا کرے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر دنیا بھر میں کشمیری ”یوم سیاہ “ منا رہے ہیں ،اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کا کہنا کہنا تھا کہ کشمیری انڈیا سے آزادی کی خاطر حق خودارادیت کی جنگ لڑ رہے ہیں، انڈیا نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بد ترین پامالی کی،مودی کے ہندوتوا کی وجہ سے انڈیا میں بھی موجود مسلمان غیر محفوظ ہیں،بھارت مقبوضہ کشمیر میں یوم جمہوریہ منانے کا حق نہیں رکھتا،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط سے مکمل آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے،کشمیر کاز کے لئے پاکستان کی مسلسل حمایت جدوجہد آزادی میں کشمیر ی عوام کے لئے ہمیشہ حوصلہ افزائی کا باعث رہی ہے،انڈیا نے مقبوضہ کشمیر پر جبری قبضہ جاری رکھ کر دنیا کا امن خطرے میں ڈال رکھا ہے،عالمی طاقتیں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی روکیں۔
وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ دنیا کو پتا ہونا چاہئے کہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمان یوم آزادی پاکستان جوش و خروش سے مناتے ہیں، مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی منزل پاکستان ہے ، بابائے قوم کے دور سے آج تک کشمیری سبز ہلالی پرچم تھامے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں،آج پورے مقبوضہ کشمیر میں سناٹا ہے اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں ،بندوقوں کے سائے تلے بھارت کب تک کشمیریوں کو یرغمال رکھ سکتا ہے ؟۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہندوستان کو مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم سے باز رکھے اور کشمیریوں کو بنیادی حق، حق خودارادیت دلوانے میں اپنا موثر کردار ادا کرے تاکہ جنوبی ایشیامیں پائیدار امن کا قیام شرمندہ تعبیر ہو سکے۔ جب تک مقبوضہ کشمیر بھارتی شکنجے سے آزاد نہیں ہوتا، پاکستان ادھورا ہے،بھارتی سرکار کا ہندتوانظریہ دنیا کے امن کو داو پر لگا رہا ہے ،اقوام عالم کو آگے بڑھنا ہوگا یہ انکی ذمہ داری ہے،بھارتی حکومت کو کہتا کوں کہ ہماری غیرت کو چیلنج نہ کرے،ہم اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور عالمی قوانین کی پاسداری کررہے ہیں،بھارتی نو لاکھ فوج کشمیریوں کو پاکستان کا حصہ بننے سے نہیں روک سکتی۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ پوری پاکستانی وکشمیری قوم کو اپنی بہادر افواج پاکستان پر فخر ہے، افواج پاکستان نے دفاع وطن کیلئے قربانیوں کی لازوال داستان رقم کی ہے، دہشت گردی کے خلاف پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے، دہشت گردوں کو انکے منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے ساری قوم متحد ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں