ghulam bilor

تحریک انصاف سے ”بلا “چھننے پر اے این پی ”دکھی “

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ موجودہ حالات پر خوش نہیں ہوں ،چاہتا تھا کہ بلا تحریک انصاف کے پاس ہی رہتا۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے غلام بلور نے کہا کہ تحریک انصاف سے بلے کا نشان واپس لینے پر خوش نہیں ہوں ،چاہتا تھا کہ انکا انتخابی نشان انکے پاس ہی رہتا ،امن و امان کی صورتحال آج سے خراب نہیں ہے ،اس کے بہانے الیکشن کو تاخیر کا شکار نہیں بنایا جا سکتا ،صوبے میں پارٹی کی پوزیشن کافی بہتر ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : میوہسپتال میں نئی ایمرجنسی کا افتتاح ،ینگ ڈاکٹرز کی وزیراعلیٰ کے سکیورٹی اہلکاروں سے گالم گلوچ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں