اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کے وکیل حامد خان نے کہا ہے کہ عوام 8فروری کو گھروں سے نکلیںاور ووٹنگ میں بھرپور حصہ لیں ۔
بیرسٹر حامد خان نے اڈیالہ جیل میں بانی تحریک انصاف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے حوصلے بلند ہیں ،وہ ہر طرح کے حالات کا سامنا کر رہے ہیں اور ہر مشکل کا سامنا کرنے کو تیار ہیں ،انہوں نے پاکستانی قوم کے نام پیغام دیا ہے کہ 8فروری کو گھروں سے نکلیں اور ووٹنگ میں بھرپور حصہ لیں,پی ٹی آئی کے امیدوار حوصلے کے ساتھ الیکشن لڑیں ۔حامد خان نے کہاکہ پی ٹی آئی کے امیدواروں، رہنماﺅں اور کارکنوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے لیکن اب کوئی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہے ،بشریٰ بی بی نے بڑے باوقار انداز میں گرفتاری دی ،بنی گالہ کو سب جیل قرار دینے کا فیصلہ حکومت کا اپنا ہے ۔
![hamid khan](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2024/02/hamid-khan-940x480.jpg)