rauf hasan

عمران خان کسی صورت ڈیل نہیں کرینگے،شیخ رشید سے اتحاد غلطی تھی ،رﺅف حسن

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان تحریک انصاف رﺅف حسن نے کہا ہے کہ جتنی بھی سختی کرلیں عمران خان ڈیل نہیں کریں گے ،شیخ رشید سے اتحاد کرنا پارٹی کی غلطی تھی ۔
صحافیوں سے گفتگو میں رﺅف حسن نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار وفاداریاں تبدیل نہیں کرینگے ،منڈیاں لگیں گی تاہم ہمارے حمایت یافتہ امیدواروں کو خریدا نہیں جا سکے گا ،ہم پر احتجاج کیلئے دباﺅ بڑھ رہا ہے لیکن ہمارا فوکس صرف انتخابات ہیں ،عثمان ڈار کی والدہ کو ٹکٹ میرٹ پر دیا ،بشریٰ بی بی کے مطابق انہیں پیغامات بھیجے گئے ،پچھلے 6ماہ میں بہت کچھ ہوا ابھی اس پر بات نہیں کروں گا ۔

یہ بھی پڑھیں : وکیل صفائی پر بندوقیں تانی جا رہی ہیں،سپریم کورٹ ظلم کا نوٹس لے ،حامد خان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں