apex commety

سرمایہ کاری کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ،ایف بی آر اصلاحات کی منظوری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیراعظم کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ،ایف بی آر اصلاحات کی منظوری دیدی گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایپکس کمیٹی اجلاس میں آرمی چیف ،نگران کابینہ، وزرائے اعلیٰ اور متعلقہ حکام نے شرکت کی ،مختلف وزارتوں نے سرمایہ کاری سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا ،دوست ممالک سے اقتصادی روابط کی سطح پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ،کمیٹی نے ایف بی آر اصلاحات کی اصولی منظوری دیدی ۔اجلاس میں سٹریٹجک کنال وژن 2030کی بھی منظوری دی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل مستعفی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں