nikah case

عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف نکاح کیس ،فیصلہ آج سنایا جائے گا

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی تحریک انصاف اور انکی اہلیہ کیخلاف دوران عدت نکاح کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا تھا ،وکلا صفائی کی جانب سے گواہوں پر جرح مکمل ہو چکی ہے ،عمران خان اور بشریٰ بی بی نے 342کا بیان قلمبند کرایا ۔بشریٰ بی بی نے بیان میں 14نومبر 2017کا طلاق نامہ من گھڑت قرار دیدیا اور کہا کہ خاور مانیکا نے مجھے زبانی طلاق ثلاثہ اپریل 2017کو دی ،اگست 2017میں والدہ کے گھر منتقل ہو گئی ،یکم جنوری 2018کو عمران خان سے نکاح ہوا ۔

یہ بھی پڑھیں : مہنگائی کی ماری عوام پر بجلی بم حملہ ،قیمت میں 4روپے 56پیسے یونٹ اضافہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں