اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عام انتخابات میں پانچ دن باقی رہ گئے ،سیاسی گہما گہمی میں اضافہ ۔
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کا وقت جیسے جیسے قریب آ رہا ہے عوام میں جوش و خروش بڑھتا جارہا ہے ،سیاسی جماعتوں کے جلسے جلوس اور ریلیاں جاری ہیں،ووٹروں کی بہترین کھانوں سے تواضع کی جا رہی ہے۔ن لیگ آج گوجرانوالہ میں سیاسی پاور شو کرے گی ،بلاول بھٹو آج چھاچھرہ میں کارکنوں کا لہو گرمائیں گے ،میر پور میں بھی جلسہ سے خطاب کرینگے ،آصفہ بھٹو آج سکھر میں ریلی کی قیادت کریں گی ۔
یہ بھی پڑھیں : مہنگائی کی ماری عوام پر بجلی بم حملہ ،قیمت میں 4روپے 56پیسے یونٹ اضافہ