نیب جج محمد بشیر ہائی بلڈ پریشر کا شکار،ایک بار پھر چھٹی کی درخواست

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیب جج محمد بشیر نے طبیعت کی ناسازی کے باعث ایک بار پھر چھٹی کی درخواست دیدی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے طبیعت کی ناسازی کے باعث مارچ تک چھٹی کی ایک اور درخواست دیدی،کام کی نوعیت اور دباﺅ کی وجہ سے وہ ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہو چکے ہیں ،درخواست میں موقف پیش کیا ہے کہ خرابی صحت کے باعث ڈیوٹی کرنا مشکل ہو رہا ہے ۔یاد رہے کہ جج بشیر نے اس سے پہلے بھی چھٹی کی درخواست دی تھی جسے مسترد کر دیا گیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں : مہنگائی کی ماری عوام پر بجلی بم حملہ ،قیمت میں 4روپے 56پیسے یونٹ اضافہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں