ایڈنبرا (مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈین عالمی خفیہ ایجنسی نے بھارت کیخلاف رپورٹ جاری کر دی ،کینیڈا کے انتخابات میں دخل اندازی کا الزام ۔
نجی ٹی وی کے مطابق عالمی ایجنسی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت نے کینیڈا کے انتخابات میں ممکنہ طورپر دخل اندازی کی ،بھارتی سرگرمیاں کینیڈا کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہیں ،کینیڈا کو اس کے خلاف اقدامات اٹھانا ہو نگے ،نوٹس نہ لیا تو بھارتی مداخلت مزید بڑھ جائے گی ۔عالمی ایجنسی کی رپورٹ کے بعد کینیڈین وزیراعظم نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیدیا ۔
یہ بھی پڑھیں : نیب جج محمد بشیر ہائی بلڈ پریشر کا شکار،ایک بار پھر چھٹی کی درخواست