پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) نو مئی واقعات میں ملوث ملزمان نے مقدمہ انسداد دہشتگردی عدالت سے سیشن کورٹ منتقل کرنے کی درخواست دیدی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق درخواست لنڈی کوتل میں نو مئی توڑ پھوڑ مقدمے میں نامزد ملزمان نے دائر کی ،درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ نامزد ملزمان کیخلاف ٹرائل اے ٹی سی میں نہیں چلایا جا سکتا ،اے ٹی سی کو مقدمے کی سماعت کا اختیار نہیں ہے ،پولیس کو ایسے شواہد نہیں ملے جس سے دہشتگردی ظاہر ہو اس لیے مقدمے کو سیشن کورٹ منتقل کیا جائے ۔یاد رہے کہ پولیس نے توڑ پھوڑ کے الزام میں پی ٹی آئی کے 23کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں : علیمہ خان کو ایف آئی اے کا ایک اور نوٹس11،فروری کو انسداد دہشتگردی ونگ طلب