کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ناظم آباد جھڑپ میں لڑکے کی ہلاکت ،پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم پر الزام دھر دیا ۔
پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ نیو کراچی میں ہماری کارنر میٹنگ پر فائرنگ کی گئی ،سیاسی مفاد کی خاطر کراچی کوآگ میں دھکیلنا کسی کیلئے بھی ناقابل برداشت ہے ،نیو کراچی اور ناظم آباد واقعات میں پولیس کا کردار تشویشناک ہے ،کل کے واقعہ سے پہلے بھی منتظمین نے پولیس کو چار بار کال کی ،پولیس ایکشن لے لیتی تو افسوسناک واقعہ نہ ہوتا ،جن کو الیکشن میں شکست نظر آ رہی ہے وہی بدامنی پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں :پیپلز پارٹی اور متحدہ کارکنوں میں مسلح تصادم ،فائرنگ سے لڑکا جاں بحق ، 3زخمی