پاکپتن (مانیٹرنگ ڈیسک) پسند کی شادی کرنے والی لڑکی عدالت میں پیشی کے دوران قتل کر دی گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ملکہ ہانس کی تحریم نے پسند کی شادی کی ،ہائی کورٹ میں اس نے بیانات دیے پھر عدالت کی ہدایت پر پاکپتن میں مجسٹریٹ کی عدالت میں 164کا بیان ریکارڈ کرانے کیلئے پہنچی ،کمرہ عدالت میں لڑکی کے ماموں نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا ،لڑکی کو ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ دم توڑ گئی ،ملزم موقع سے فرار میں کامیاب ہو گیا ۔
یہ بھی پڑھیں : دوران عدت نکاح کیس کا فیصلہ ،عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 7-7سال قید