gohar

جس کی توقع تھی وہی فیصلہ سنایا گیا،قوم صرف انتخابات پر فوکس کرے ،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ایک ایسے کیس جس کا سر تھا نہ پاﺅں پر فیصلہ سنا دیا گیا ،سیاسی مقاصد کیلئے ذاتی زندگیوں میں جھانکا جا رہا ہے ۔
بانی تحریک انصاف کو نکاح کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد بیرسٹر گوہر نے کہا کہ فیصلے کیخلاف ہائیکورٹ میں اپیل کریں گے ،عدلیہ سے انصاف کی توقع تھی لیکن فیصلہ سن کر افسوس ہوا ،ہمیں اسی طرح کے فیصلے کی توقع تھی ،یہ سب عمران خان کی کردار کشی کیلئے کیا جا رہا ہے ،توشہ خانہ کیس میں بشریٰ بی بی کا کوئی تعلق نہیں پھر بھی سزا دی گئی ،یہ سب سیاسی مقاصد کیلئے کیا جا رہا ہے ۔عمران خان کا قوم کو یہی پیغام ہے کہ انتخابات پر فوکس کرے ،بشریٰ بی بی کو بنی گالہ جان بوجھ کر بھیجا گیا ،وہاں انہیں ایک چھوٹے سے کمرے میںمحصو ر کر دیا گیا ہے ،ہم مطالبہ کریں گے کہ انہیں جیل منتقل کیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں : دوران عدت نکاح کیس کا فیصلہ ،عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 7-7سال قید

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں