تحریک انصاف کا وفاقی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف نے جلد الیکشن کے لیے حکومت پر دباو بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ 19 اگست کو کراچی میں بڑا جلسہ کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماوں کا اجلاس ہوا، جس میں فواد چودھری،ڈاکٹر بابر اعوان ،ڈاکٹر شیریں مزاری،سید زلفی بخاری، علی امین گنڈا پور، غلام سرور خان اور سیف اللہ نیازی سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔ اجلاس میں سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی، اور عوامی مہم، جلسوں کے شیڈول سمیت دیگر اہم امور پر غور کیا گیا۔اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ 19 اگست کو کراچی میں بڑے جلسے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ جلد الیکشن کے لیے حکومت پر دباو¿ بڑھایا جائے گا۔ اور اس کے لیے مختلف شہروں میں جلسوں کی منظوری دی گئی۔ذرائع کے مطابق آئندہ ہفتے کے دوران راولپنڈی، کراچی، پشاور، سمیت بڑے شہروں میں جلسے ہوں گے، جبکہ عمران خان اپنی 9 نشستوں پر انتخابی مہم خود چلائیں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ 25 مئی کے کرداروں اور پولیس افسران کیخلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی، ذمہ داران کیخلاف قانونی چارہ جوئی کیلیے مختلف فورمز پر رجوع کیا جائے گا، قانونی ٹیم تمام کیسز کا اندراج 7 روز میں یقینی بنائے گی، واقعہ میں شامل کرداروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں