ڈیرہ اسماعیل خان(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ چودھوان پر دہشت گردوںکا حملہ ، 10 پولیس اہلکار مار ڈالے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈی آئی خان میں دہشت گردوں نے رات گئے اسنائپر سے تھانہ چودھوان کی عمارت پر تعینات پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا، دہشت گردوں نے تھانہ میں گھس کر دستی بم پھینکے اور اہلکاروں پر فائرنگ بھی کی ،حملہ میں 10 پولیس اہلکارجاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری لائن پولیس ڈیرہ سے روانہ کردی گئی۔ دہشتگردوں کی تلاش کیلیے سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ۔