karachi rain

کراچی میں بارش پر 2جماعتوں میں لفظی جنگ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں بارش کے بعد پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے درمیان لفظی جنگ شروع ہو گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق شہر قائد میں بارش کے بعد سڑکوں اور گلیوں میںپانی جمع ہو گیا ،جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان اور دیگر رہنماﺅں نے صورتحال پر میئر کراچی اور پی پی قیادت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ،جواب میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو میںجماعت اسلامی پر تیروں کی بارش کر دی اور کہا کہ ہم تو مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں ،بارش کے دوران بھی سڑکوں پر موجود رہے ،تنقید کرنے والے اپنا کام کریںہم اپنا کام کرتے رہیں گے ،حافظ نعیم الرحمان یو سی چیئرمین ہیں لیکن انتخابی مہم چلا رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : تھانے پر دہشتگرد حملہ ،10اہلکار جاں بحق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں