اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میںآج یوم یکجہتی کشمیر منایاجا رہا ہے ،شہر شہر ریلیاں ،سیمینارز اور تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اسلام آباد دفتر خارجہ سے ڈی چوک تک ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں نگران وفاقی وزرا نے شرکت کی ،عوام کی بڑی تعداد بھی ریلی میں شریک ہوئی ،شرکا نے کشمیر اور پاکستان کے پرچم تھام رکھے تھے کشمیر کی آزادی کے حق میں شدیدنعرے بازی کی گئی اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔آزاد کشمیر میں بھی ریلیوں اور تقاریب کا اہتمام کیا گیا ،کوہالہ پل پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں : تھانے پر دہشتگرد حملہ ،10اہلکار جاں بحق