مظفر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ،کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے اس سے لاتعلق نہیں رہ سکتے ،قائداعظم نے کشمیر کوپاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا ۔
آزاد جموں وکشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے عوام ہر سال یوم یکجہتی کشمیر مناتے ہیں ،مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و ستم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں ،پاکستان اور کشمیر اٹوٹ رشتے میں بندھے ہیں ،بھارت کشمیرمیں نسل کشی میں مصروف ہے ،مقبوضہ کشمیر کو کھلی جیل بنا دیا گیا ہے ،مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اہم فریق کے طور پر پاکستان کی جدوجہد جاری رہے گی ۔
یہ بھی پڑھیں : کرک میں بغیر اجازت جلسہ اور توڑ پھوڑ،پی ٹی آئی کے 3ہزارکارکنوں پر مقدمہ