اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ ظلم سے کشمیریوں کا عزم نہیں توڑا جا سکتا ،مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پوری دنیا میں تشویش پائی جاتی ہے ۔
یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں جلیل عباس نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کو انکے بنیادی حقوق اور آزادی سے محروم کر رہا ہے ،کوئی ظلم بھی کشمیریوں کے عزم کو نہیں توڑ سکتا نہ انکی جدوجہد کر کمزور کر سکتا ہے ،اقوام متحدہ کو چاہیے کہ 76سال قبل کیے گئے وعدوں کا احترام کرے اور کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی جدوجہد کی حمایت کرے ۔
یہ بھی پڑھیں : انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم