وزیرستان (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،دو دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائنگ کا شدیدتبادلہ ہوا ،ہلاک دہشتگردوں میں رنگ لیڈر ایوب اللہ عرف منصور بھی شامل تھا ،دہشتگردوں کے قبضہ سے اسلحہ ،گولیاں اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ،ہلاک دہشتگرد بے گناہ شہریوں کے قتل ،اغوا برائے تاوان میںملوث تھے ،علاقہ میں ممکنی دہشتگردوں کے خاتمہ کیلئے کلئیرنس آپریشن جاری ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری ،گیس ٹیرف میں مزید 35.13فیصداضافہ