اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بنی گالہ خان ہاﺅس کو سب جیل قرار دینے کا حکم کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر کر دی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سابق خاتون اول نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ انہیں واپس اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیا جائے ،انہوں نے درخواست میں کہا کہ میں ایک عام قیدی می طرح سزا جیل میں کاٹنا چاہتی ہوں ،تمام شہری قانون کی نظر میں برابر ہیں ،ان کی بنی گالہ گھر میں منتقلی مساوی حقوق کے منافی ہے ،31جنوری کا جاری کردہ نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے ۔
یہ بھی پڑھیں : ”بلا“واپس لینے کیلئے نظر ثانی درخواست دائر