پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی عمرہ ادائیگی کیلئے درخواست پر سماعت ،ایف آئی اے کو جواب جمع کرانے کیلئے مزید مہلت دیدی گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں درخواست کی سماعت ہوئی ،عدالت نے ایف آئی اے کوجواب جمع کرانے کیلئے مزید مہلت دیدی ،اے اے جی دانیال چمکنی نے کہا کہ عدالت نے درخواست گزار سے عمرہ کا شیڈول طلب کیا تھا جو ابھی تک نہیں جمع کرایا گیا ۔عدالت نے کہا کہ ایف آئی اے آئیندہ سماعت پر جواب جمع کرائے ،اسد قیصر کو بھی شیڈول جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ،سماعت 13فروری تک ملتوی کر دی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں : 2022-23میں مہنگے ذرائع سے بجلی بنانے کا انکشاف