قصور(مانیٹرنگ ڈیسک) قائد ن لیگ نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک پر فراڈیوں کو مسلط کر دیا گیا ،فراڈیوں کو دوبارہ نہیں آنے دینگے ،پاکستان کو ترقی کی راہ پر ایک بار پھر گامزن کر دینگے ۔
کھڈیاں میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ملک اس وقت مشکلات کا شکار ہے ہم نے اسے مشکلات سے نکالنا ہے، میرا دور جاری رہتا تو آج کوئی بیروزگار نہ ہوتا ،ہم نے ایک بار پھر ترقی کی راہ پر گامزن ہونا ہے ،نوجوان نسل ہمارے ساتھ ہے ،ان کے کندھے سے کندھا ملا کر پاکستان کو ایک بار پھر ترقی کی جانب لے جائیں گے ۔نواز شریف نے اپنے خطاب میں عمران خان اور ان کے دور کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔
یہ بھی پڑھیں : شہباز شریف کا قصور کو بھی لاہور بنانے کا اعلان ،جوش خطابت میں کئی بار اٹک گئے