لاہور(سپورٹس ڈیسک) پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے بعد پاکستان بورڈ کی چیئرمین شپ بھی محسن نقوی کے سپرد کردی گئی اور وہ پی سی بی کے بلا مقابلہ چئیرمین منتخب کرلیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہورمیں ہونیوالے بورڈ آف گورننگ کے اجلاس کی صدارت قائم مقام چیئرمین پی سی بی شاہ خاور نے کی جس دوران محسن نقوی کو تین سال کے لئے چئیرمین پی سی بی منتخب کیا گیا،وہ 37ویں چئیرمین منتخب ہوئے ہیں۔ مصطفی رمدے اور سید محسن نقوی کو پیڑن انچیف کی طرف سے چئیرمین کے الیکشن کے لئے نامزدکیا گیا تھا۔
