لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان اور ان کے صاحبزادے قاسم خان نے عام انتخابات سے ایک روز قبل پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )کی حمایت کرتے ہوئے پاکستانی ووٹرز کے نام پیغامات جاری کر دیئے ہیں۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق ملک میں 8فروری(کل بروز جمعرات )کو عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں اور ملک بھر میں صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک پولنگ کا عمل جاری رہے گا۔مختلف مقدمات میں جیل میں قید سابق وزیر اعظم عمران خان تو انتخابی دوڑ سے باہر ہیں تاہم ان کی پارٹی سے انتخابی نشان واپس لیے جانے کے باعث امیدوار بھی آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
Tomorrow’s a huge day for Pakistan. Your vote is important. As soon as you’re able to, please post a photo or video saying “I voted PTI” with a hashtag #votePTI to show your support!
Pakistan Zindabad! 🇵🇰 pic.twitter.com/q3JJd5fM4S— Kasim Khan (@Kasim_Khan_1999) February 7, 2024
ایسے میں برطانیہ میں مقیم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ اور بیٹے قاسم خان کی جانب سے پی ٹی آئی ووٹرز کیلئے پیغام جاری کیا گیا ہے،جمائما نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ایکس‘پر اپنے دونوں بیٹوں سلیمان اور قاسم کی تصویر شیئر کی جس میں دونوں بھائیوں نے پی ٹی آئی کا پرچم تھام رکھا ہے۔عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان نے بھی اپنے آفیشل ایکس ہینڈل پر اسی تصویر کے ساتھ والی کی جماعت کی حمایت میں پیغام جاری کیا۔قاسم خان کی جانب سے کی جانے والی ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ کل کا دن پاکستان کے لیے بہت بڑا دن ہے۔آپ کا ووٹ اہم ہے۔قاسم خان نے سپورٹرز سے کہا کہ ووٹ ڈالنے کے بعد اپنی حمایت ظاہر کرنے کے لیے ہیش ٹیگ #votePTI کے ساتھ ”میں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا“ کہتے ہوئے ایک تصویر یا ویڈیو پوسٹ کریں!۔