دوسروں کی بیماری پر تماشے لگانے والا آج خود تماشے کررہا ہے،طلال چوہدری

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے راہنما اور سابق وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ شہبازگل کو آسکر ایوارڈ ملنا چاہیئے، دوسروں کی بیماری پر تماشے لگانے والا آج خود تماشے کررہا ہے ۔

جمعہ کو جاری بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ شہبازگل میڈیکل رپورٹس کا مذاق اڑا رہا ہے۔ان کی اصل میڈیکل رپورٹ آگئی ہے اب ایکٹنگ نہ کریں اورجیل جائیں ۔انہوں نے کہا کہ اصل ڈاکٹروں کی رپورٹ بتا رہی ہے کہ گندی گفتگو کا ڈاکٹر ڈرامے کررہا ہے۔میڈیکل رپورٹ کے مطابق شہباز گل بالکل ٹھیک ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں