پولیس اہلکار کو پرزائڈنگ افسر کے پاس بیٹھنا مہنگا پڑ گیا

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)ملک بھر میں عام انتخابات کے لئے پر امن پولنگ کا عمل جاری ہے تاہم ایک پولیس اہلکار کو پرزائڈنگ افسر کے پاس بیٹھنا مہنگا پڑ گیا ہے اور اسے اس پر بڑی سزا بھی دے دی گئی ہے۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق انسپکٹر جنرل (آئی جی)پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے ایف 47 سکول میں قائم پولنگ سٹیشن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پریزائیڈنگ آفیسر کے قریب بیٹھے پولیس اہلکار کو معطل کردیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ کوشش ہے پرامن ماحول میں شہری حق رائے دہی استعمال کریں، ابھی تک اسلام آباد مکمل طور پر پرامن ہے۔گزشتہ روز کے واقعات کے بعد تمام ادارے الرٹ ہیں، اسلام آباد میں سیکیورٹی تیسرے درجے کی ہے، اسلام آباد میں پولنگ کا عمل پرامن طریقے سے جاری ہے، کل کے واقعات سے ہرلحاظ سے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں