دانیال عزیز گرفتار؟؟؟بڑی خبر آگئی

نارووال(بیورو رپورٹ)پنجاب میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 نارووال سے آزاد امیدوار اور سابق وفاقی وزیردانیال عزیز کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر کو گرفتار کرلیا گیاہے۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ”ایکس“پر جاری ویڈیو پیغام میں دانیال عزیز کی اہلیہ نے دعویٰ کیا کہ ان کے شوہر کو دوپہر ساڑھے 12 بجے موڑ سلہریاں سے گرفتار کیا گیا ہے۔اہلیہ کے مطابق دانیال عزیز 4، 5 صحافیوں کے ہمراہ پولنگ اسٹیشن کا جائزہ لے رہے تھے، وہاں پولیس کا ناکہ تھا، صحافی فوٹیج بنا رہے تھے کہ اس دوران انہیں زدوکوب کیا گیا ، دھکے دیے گئے، صحافیوں کے مطابق دانیال کو سڑک پرلٹا کر مارا گیا اور ان کے موبائل فونز بھی لے لیے گئے۔دانیال عزیز کی اہلیہ نے الزام عائد کیا کہ اس معاملے میں احسن اقبال اور احمد اقبال کا ہاتھ کیونکہ دانیال اپنے حلقے سے جت ریے تھے جو کہ انہیں ہضم نہیں ہورہا تھا۔اہلیہ نے مطالبہ کیا کہ دانیال عزیز کو فوری رہا کیا جائے بصورت دیگر اس حلقے سے الیکشن کالعدم قرار دیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں