عام انتخابات 2024،پہلا تہلکہ خیز نتیجہ آ گیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)عام انتخابات 2024 کیلئے ملک بھر میں پولنگ کا پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد تمام پولنگ سٹیشنز کے دروازے بند کرتے ہوئے گنتی کا عمل جاری ہے جبکہ دو حلقوں سے پہلے تہلکہ خیز نتائج سامنے آ گئے ہے ۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق ملکی تاریخ کے سب سے بڑے اور بارہویں انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل ختم ہونے کے بعد گنتی کا عمل جاری ہے جبکہ پنجاب کے دو اہم حلقوں سے پہلے تہلکہ خیز غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج سامنے آ گئے ہیں،پہلے نتیجے کے مطابق ساہیوال سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 141 کے پولنگ سٹیشن نمبر 262 میں گنتی کا عمل مکمل ہو گیا ہے اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار رانا عامر شہزاد طاہر 229 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے ہیں جبکہ ن لیگ کے پیر عمران شاہ نے 255 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔دوسری طرف این اے 155 میں استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیرخان ترین 132 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ہیں،دوسرے نمبر پر امیدوار لیگی امیدوارصدیق خان بلوچ ہیں جن کو 98 ووٹ ملے ہیں، تیسرے نمبر پر راو¿ قاسم انور ہیں جن کو 15 ووٹ ملے ہیں۔این اے 155 میں کل 369 پولنگ سٹیشنز موجود ہیں،جن میں ایک پولنگ سٹیشن کا غیر حتمی غیرسرکاری نتیجہ سامنے آیا ہے۔یاد رہے کہپولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے پولنگ کا سلسلہ جاری رہا ، ووٹ ڈالنے کیلئے ووٹرز کو اصل شناختی کارڈ دکھانا لازم تھا، قومی اسمبلی کیلئے سبز اور صوبائی اسمبلی کیلئے سفید بیلٹ پیپر بنایا گیا تھا۔پولنگ سٹیشنز پر سکیورٹی کے خاص انتظامات کئے گئے جبکہ امن و امان کیلئے پولیس، رینجرز اور پاک فوج کے دستے تعینات ہیں۔قومی اسمبلی کی 265 اور صوبائی اسمبلیوں کی 591 نشستوں پر امیدوار میدان میں ہیں، قومی اسمبلی کے امیدواروں کی مجموعی تعداد 5 ہزار 254 ہے، پنجاب سے قومی اسمبلی کی 141، صوبائی اسمبلی کی 296 نشستوں پر امیدوار میدان میں ہیں۔سندھ سے قومی اسمبلی کی 61 اور صوبائی کی 130 نشستوں پر پولنگ ہوئی ، خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی 44 اور صوبائی کی 113 نشستوں پر امیدواروں میں مقابلہ ہے، بلوچستان سے قومی اسمبلی کی 16 اور صوبائی اسمبلی کی 51 نشستوں پر پولنگ ہو ئی۔عام انتخابات کیلئے ملک بھر میں 90 ہزار 675 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے، مردوں کیلئے 25 ہزار 320، خواتین کیلئے 23 ہزار 952 پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں جبکہ مشترکہ پولنگ سٹیشنز کی تعداد 41 ہزار 403 ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں مجموعی طور پر 50 ہزار 944 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں، سندھ میں 19 ہزار 6 پولنگ سٹیشنز قائم ہوئے ہیں، خیبرپختونخوا میں 15 ہزار 697 اور بلوچستان میں 5 ہزار 28 پولنگ سٹیشنز بنائے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں