لاہور سے مریم نواز کے حلقہ سے بھی نتیجہ آ گیا،کون آگے ،کون پیچھے؟جانئے

لاہور(بیورو رپورٹ)عام انتخابات 2024 کیلئے ملک بھر میں پولنگ کا پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ابتدائی نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں جبکہ گنتی کا عمل جاری ہے،پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر
مریم نواز شریفکے حلقہ انتخاب این اے 119سے تین پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج سامنے آگئے ہیں۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق این اے 119لاہور سے تین پولنگ سٹیشن کے نتائج آ گئے ہیں جہاں مریم نواز شریف 1175ووٹ لے کر سب سے آ گے ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہزاد فاروق 503ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔اس سے قبل این اے15کے پہلے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پولنگ سٹیشن نمبر 56 میں سے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے حمایت یافتہ امیدوار شہزادہ محمد گستاسب خان 148 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاںنواز شریف 100 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں